حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ردو بدل

Petrolium Prices

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعا ت میں ردو بدل کا ا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کمی کی گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، اسی طرح مٹی کے تیل میں 4 روپے 62 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 227 روپے 19پیسے ہوگئی ہے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے ہوچکی ہے۔ ملک میں یکم اگست سے  پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ، ابتدائی طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان تھا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ پیٹرولیم لیوی کو شامل کیے بغیر لگایا گیاتھا تاہم اگر حکومت کی جانب سے 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بھی بڑھائی جاتی تو اس صورت میں پٹرول کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا تھا ۔

Leave a Reply