تحریک انصاف کو بہت بہت مبارک ہو ایک اور لوٹا اپنے انجام کو پہنچا

ایک نجی چینل سے بات کرت ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو مبارکباد! ایک اور لوٹا اپنے انجام کو پہنچا۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر تحریک انصاف کے رہنماوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو بہت بہت مبارک ہو ایک اور لوٹا اپنے انجام کو پہنچا۔
جبکہ ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے کہا گیا کہ لوٹا دوست مزاری ردی کی ٹوکری میں، پارٹی نے اسے بہت عزت دی لیکن اس نے دکھایا کہ یہ بکاؤ مال ہے اب عوام کبھی ان کو منہ نہیں لگائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں ایک ہی دن میں دوسری بڑی کامیابی حاصل ہو گئی، پی ٹی آئی سے بغاوت کرنے والے دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے فارغ ہو گئے۔
تحریک عدم اعتماد کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں دوست محمد مزاری کیخلاف 186 ووٹ کاسٹ ہوئے جس کے بعد تحریک کو کامیاب قرار دے دیا گیا، ایوان میں موجود تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے تمام اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ تحریک کی کامیابی کے بعد دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ کھو بیٹھے ہیں، جبکہ نئے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
میانوالی سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سبطین خان کو پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) پر مشتمل حکمران اتحاد نے اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا ، اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سیف الملوک کھوکھر کو اپنا مشترکہ امیدوار بنایا۔ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے حکمران اتحاد کی جانب سے واثق قیوم کو نامزد کیا گیا۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ ایوان نےسبطین خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے، امید ہے سبطین خان پنجاب اسمبلی کو احسن انداز سے چلائیں گے۔
وزیراعلیٰ  پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کو پہلےکی طرح آج ایک اور شکست کاسامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اس طرح کے سرپرائز آئندہ بھی ملتے رہیں گے، اپوزیشن وہی کاٹ رہی ہے جو اس نے بویا، ہم سب صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے دن رات محنت کریں گے۔

Leave a Reply