امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا باعث بنےگا۔چین نے امریکا کو خبردار کر دیا

Nancy Pelosi in Taiwan

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کی اسپیکرنینسی پلوسی کا طیارہ کل تائیوان لینڈ کرگیا ۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی  نینسی پلوسی کا طیارہ تائیوان پہنچنےکی تصدیق کی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اسپیکر ملائیشیا سے تائیوان پہنچی تھیں، اس کے بعد وہ جنوبی کوریا اور جاپان بھی جائیں گی۔خبر ایجنسی کے مطابق چین نے نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کو ‘انتہائی خطرناک’ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہےاور امریکا کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کو اس کے نتائج کی سنگینی کا اندازہ نہیں ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی 4 ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں، اس دوران وہ آج تائیوان پہنچی ہیں، جہاں وہ تائیوان کے حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گی جبکہ پارلیمنٹ کا بھی دورہ کریں گی۔عرب میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے حالیہ ردعمل میں کہا ہےکہ امریکی صدر جو بائیڈن آگ سے کھیلنےکی کوشش کر رہے ہیں،  چین تائیوان میں امریکی نقل وحرکت کو  ہرگز برداشت نہیں کرے گا، امریکا بدمعاشی کی سیاست پر گامزن ہے، نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان کا اختتام امریکیوں کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔ تائیوان پہنچنے پر نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ یہ دورہ تائیوان کی مضبوط جمہوریت کی بھرپور حمایت کا عکاس ہے، تائیوان کی قیادت کے ساتھ ہماری بات چیت مشترکہ مفادات کے فروغ اور حمایت کی تائید ہے، اس دورے کا مقصد ایک آزاد انڈو پیسیفک خطے کا فروغ ہے۔ نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ تائیوانی قیادت کے ساتھ بات چیت امریکا تائیوان شراکت داری کی توثیق پر مرکوز ہوگی، دورہ تائیوان کسی بھی طرح امریکا کی دیرینہ پالیسی سے متصادم نہیں، کانگریسی وفد کا دورہ تائیوان جمہوریت کے لیے امریکا کی غیرمتزلزل حمایت کا عکاس ہے۔خیال رہے کہ چین نے متعدد بار خبردار کیا تھا کہ  امریکی اسپیکرکا دورہ تائیوان چین کےاندرونی معاملات میں مداخلت تصور ہوگا۔چین کا کہنا  تھا کہ ہم پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ اگر نینسی پلوسی نےتائیوان کا دورہ کیا  تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھےگی،  چین اپنی خود مختاری، علاقائی سالمیت کےدفاع کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا، امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا باعث بنےگا۔چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تائیوان پر آگ سےکھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کو قیمت چکانی ہوگی، آگ سےکھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کا  انجام اچھا نہیں ہوگا۔ہ چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جب کہ تائیوان خود کو ایک علیحدہ ریاست مانتا ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چلا آ رہا ہے۔

Leave a Reply