مفتاح بھائی تاجر پریشان ہیں، بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لیں مریم نواز

اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا”مفتاح بھائی بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں۔ امید ہے آپ کوئی حل نکالیں گے”اس کے تھوڑی ہی دیر بعد مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے مفتاح اسماعیل سے بات کی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کل تاجروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ مریم نواز کے مطابق مفتاح اسماعیل نے یہ یقین دہانی بھی  کروائی ہے کہ وہ تاجروں کی منشا کے مطابق مسئلے کا حل نکالیں گے۔

Leave a Reply