میکرونی اینڈ چیز ود دیسی چسکا بنانے کا طریقہ

بنانے کا طریقہ

 چکن بریسٹ ایک عدد
میکرونی 200 گرام
 چیڈر چیز آدھی پیالی
 موزریلا چیز آدھی پیالی
 نمک حسب ذائقہ
 تکہ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
 میدہ ایک کھانے کا چمچ
 چکن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
 لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
 ہری مرچیں دو سے تین عدد
 ہرا دھنیا حسب پسند
 تھائم آدھا چائے کا چمچ
 مارجرین یا مکھن دو کھانے کے چمچ
 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ
چکن بریسٹ کو اچھی طرح دھو کر رکھ لیں،ہری مرچوں کو باریک پیس کر تکہ مصالحے کے ساتھ لیموں کے رس میں ملا لیں۔اس مصالحے کو اچھی طرح چکن کے اوپر مل لیں۔
اسی پین میں مارجرین یا مکھن ڈال کر پگھلائیں اور اس میں میدہ ڈال کر بھون لیں،جب خوشبو آنے لگے تو اس میں چکن پاؤڈر کو ایک پیالی گرم پانی میں ملا کر ڈالیں۔
میکرونی کو نمک ملے پانی میں اُبال لیں اور چھلنی میں ڈال کر اوپر سے ٹھنڈا پانی بہا دیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں چکن بریسٹ کو رکھ کر کسی چیز سے ڈھک دیں۔ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب اس کا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو آنچ تیز کرکے فرائی کریں اور چمچ سے کچلتے ہوئے پین سے نکال لیں۔
مکسچر گاڑھا ہونے پر آ جائے تو اس میں چکن،میکرونی اور کش کئے ہوئے دونوں قسم کے چیز ڈالیں اور ملا کر چولہے سے اُتار لیں۔
خوبصورت سی ڈش میں نکال کر اوپر سے باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور خشک تھائم چھڑک کر گرم گرم کھانا شروع کریں اور ایک نئے انداز کے میکرونی اینڈ چیز کا لطف اُٹھائیں۔

Leave a Reply